تمپ، سراوان سے تعلق رکھنے والے شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
تمپ(نمائندہ انتخاب )سراوان (ایران) سے تعلق رکھنے والا بہرام ولد گنگزار اپنے رشتہ دار گہرام کے گھر شادی میں شرکت کے لیے تحصیل تمپ کوہاڑ کے قریبی علاقہ کلاتک آیا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق تمپ کلاتک میں موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بہرام کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
Load/Hide Comments


