تربت میں طالبعلم کا قتل ناقابل برداشت ہے‘ساجدترین ایڈووکیٹ
کوئٹہ ؛ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے تربت میں بلوچ طالبعلم حیات بلوچ کے قتل کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے بلوچستان کی عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے فوری طور پر اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ حکمرانوں نے سانحہ بنگال سے سبق حاصل نہیں کیا ہے سیاسی کارکنوں کے ساتھ عام عوام کی اس طرح بہیمانہ قتل سے صورت حال خطرناک شکل اختیار کرے گا، طلبا سیاسی کارکنوں اور باشعور طبقات حیات بلوچ کے قتل سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بدامنی اور دہشتگردی کے اندھے واقعات میں اپنے کارکنوں اور پیاروں کو کھو دینے کے دکھ اور غم سے اچھی طرح واقف ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر تربت میں طالبعلم حیات بلوچ کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور سوگوار خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔


