فورسز کی کامیاب آپریشن نے کالعدم تنظیموں کے چنگل سے زہری کے عوام کو آزادی دلائی جوقابل تحسین ہے، ثنا اللہ زہری
کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ زہری میں طویل عرصے سے بسنے والے محب وطن شہریوں کو آخرکار سکھ کا سانس نصیب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جس بہادری سے کارروائی کی اور کالعدم تنظیموں کے چنگل سے زہری کے عوام کو آزادی دلائی وہ قابلِ تحسین ہے زہری کے علاقے نورگامہ میں فورسز کی کامیاب آپریشن کے بعد شہریوں نے نہ صرف سکھ کا سانس لیا بلکہ سیکورٹی فورسز کو بھرپور انداز میں خوش آمدید بھی کہا۔ مقامی افراد نے اس کارروائی کو زہری میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا نواب ثنااللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ زہری کا ہر فرد محب وطن ہے، اور اب جب کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے، علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
Load/Hide Comments


