بلوچستان میں بد امنی مخصوص علاقوں تک محدود، پورے صوبے میں ایسے حالات نہیں جیسا پیش کیا جاتا ہے، زرین مگسی

اسلام آباد(آن لائن) پارلیمانی سیکرٹری سیاحت وثقافت بلوچستان نوابزادہ زرین مگسی نے کہا ہے کہ سیاحت و ثقافت کے زریعے بلوچستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لاسکتے ہیں بلوچستان کو قدرت نے جہاں پر چیز سے نوازا ہے وہیں صوبے میں سیاحت کے بھی بہترین مقام موجود ہیں سیاحت و ثقافت کے فروغ کے لیے محکمہ سیاحت وثقافت کے زیر اہتمام آج سے تین روزہ بلوچستان گرینڈ ٹورزم فیسٹیول لوک ورثہ اسلام آباد میں انعقاد کیا جارہا ہے یہ بات انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہی اس موقع پر سیکرٹری کلچر وثقافت سہیل الرحمان ڈائریکٹر کلچر داد خان ترین و دیگر بھی موجود تھے پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ زرین خان مگسی نے کہا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی فیسٹیول کا افتتاح اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے فیسٹول میں بلوچستان کے حوالے سے مختلف پینل ڈیسکشن بھی ہونگے انہوں نے کہا کہ تین روزہ فیسٹیول کا مقصد بلوچستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنا ہے کوئٹہ کراچی اور دیگر شہروں کے علاہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی اسی نوعیت کے فیسٹول کا انعقاد کریں گے انہوں نے کہا فیسٹول کے زریعےبلوچستان کے ہنرمندوں اور فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کاموقع ملے گا فیسٹیول میں فوٹو ایگزیبیشن، ہینڈی کرافٹس شو، علاقائی موسیقی اور فوک پرفارمنسز شامل ہیں بلوچستان کے عوام بڑے مہمان نواز ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں فیسٹول کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں سمیت ملک بھر ملک بھر کے شہریوں کو بلوچستان کی ثقافتی مہک سے روشناس کرانا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ، جہاں زمین کے رنگ صحرا سے لے کر سمندر تک پھیلے ہوئے ہیں یہ وہ سرزمین ہے جہاں پہاڑوں کی چٹانیں، نیلگوں پانی کے ساحل، اور ہزاروں سال پرانی تہذیبیں وجود رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ زیارت کے ہنگول میں ہنگلاج ماتا کا مندر خضدار میں مولا چٹوک اور چشمے اور گوادر کا نیلا سمندریہ سب بلوچستان کی خوبصورتی کی وہ جھلکیاں ہیں جو دنیا کے کسی بھی سیاحتی مقام سے کم نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی مخصوص علاقوں تک محدود ہے پورے بلوچستان میں ایسے حالات نہیں جیسا کہ پیش کیا جاتا ہے انہوں نے کہا صوبے کے عوام دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں حکومت اور ہماری فورسز حالات کو بہتر کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہنگلاج میں ہرسال لاکھوں ہندو یاتری اپنی مذہبی رسومات میں شرکت لئے بلوچستان آرہے بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے حکومتی سطح پر بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وزیراعلی سرفراز بگٹی کا وژن ہے کہ پر امن بلوچستان کے اندر سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینا ہے جس سے صوبے میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں