سوراب، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور بلوچستان کانسٹیبل کا اہلکار جاں بحق
کوئٹہ(این این آئی)سوراب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور بلوچستان کانسٹیبل کا اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے طابق جمعرات کو سوراب کے علاقے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مل شاہورائی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور بلوچستان کانسٹیبل کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حوالدار محمد جان ولد محمد یوسف شہید ہوگیا بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے بعد حلہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔ پولیس نے بتایا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر حملہ اسوقت کیا گیا جب وہ پولیو مہم کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد قلات سے خضدار جارہے تھے۔
Load/Hide Comments


