دہشتگرد ترقی کی راہ نہیں روک سکتے، پنجگور واقعہ صرف رحمت صالح بلوچ کا نہیں پورے بلوچستان کا دکھ ہے ، سرفرازبگٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف کھل کربات کریں گے ۔ پنجگور واقعہ صرف رحمت صالح بلوچ کا نہیں پورے بلوچستان کا دکھ ہے ۔ بلوچ نوجوانوں کا خون بہانے والوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ دہشت گردوں نے ہماری یونیورسٹی کے اساتذہ کو شہید کیا، ہمارے پیاروں کو شہید کیا۔ دہشت گردی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ دہشت گردی کیخلاف ہماری پارٹی نے قربانی دی ہے۔ ہم نے دہشت گردی کی جنگ کو چیلنج کیاہے ، جس کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے ۔ دہشت گردی کےخلاف سب ایک ہیں ، دہشت گرد ترقی کی راہ نہیں روک سکتے، بلوچستان کو حقوق پارلیمنٹ سے ملنے ہیں، قتل وغارت سے کچھ نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں