بلوچستان اسمبلی میں پانی اور گیس کی قلت پر واسا اور سوئی گیس حکام کو طلب
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی میں پانی اور گیس کی قلت پر واسا اور سوئی گیس حکام کو طلب کرلیا گیا ۔ بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اے این پی کے رکن ملک نعیم بازئی نے کہا کہ کچلاک میں پانی کی قلت کے لئے ایم ڈی واسا کو طلب کیا جائے جس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے ایم ڈی واسا کو جمعہ کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں رکن اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ سردی آرہی ہے گرمیوں کی گیس کی کمی کی نشاندہی کی تھی تاہم اب تک مسئلہ حل نہیں ہو جس پر اسپیکر نے کوئٹہ میں سوئی گیس کی کمی پر جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی کو جمعہ کو طلب کرلیا ۔
Load/Hide Comments


