دو سالہ کار کر دگی عوام کے سامنے لانا وزراء کا فرض ہے،شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت عوام کے سامنے جواب دہ ہوتی ہے، دو سالہ کار کر دگی عوام کے سامنے لانا وزراء کا فرض ہے،اپوزیشن نا امیدی کا رول اچھے سے نبھا رہی ہے، جو لوگ مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں وزیراعظم ان کو بھی نہیں چھوڑینگے، ملک مشکل وقت سے نکلتا جارہاہے یہ عوام کیلئے اچھی اور اپوزیشن کیلئے بری خبر ہے۔بدھ کو وفاقی وزراء کے ہمراہ دو سالہ کار کر دگی پر پریس سے مختصر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوری حکومت عوام کے سامنے جواب دہ ہوتی ہے، تمام وزرا کا فرض ہے کہ اپنی دو سالا کارکردگی عوام کے سامنے لائیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن ناامیدی کا رول اچھے سے نبھا رہی ہے، وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، جو لوگ مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں ان کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس وقت ملک صحیح راستے پر چل پڑا ہے، اس وقت ملک کے لئے اچھی خبریں ہیں لیکن اپوزیشن کے لئے بری خبریں ہیں، ملک مشکل وقت سے نکلتا جا رہا ہے، ہماری معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مافیا چالیس پچاس سال سے پنپ رہے ہیں، مافیا کو اداروں کی سپورٹ حاصل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ قدرت کا قانون ہے جب مافیا حد سے بڑھتا ہے تو پکڑ میں آجاتا ہے، یہ مافیا کی آخری ہْو ہے، سب مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ یقین دلاتا ہوتا مافیا کے خلاف عمران خان نے جو وعدہ کیا وہ پورا کرے گا، مافیا عوام کا دشمن ہے عوام بھی ہمیں سپورٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں