وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر میں حکومت سازی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت بنانے کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر میں حکومت سازی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر میں حکومت سازی اور دیگر سیاسی معاملات کی نگرانی کے لیے وفاقی وزیر احسن اقبال، مشیر رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں حکومت سازی اور دیگر سیاسی معاملات کو دیکھے گی اور اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا پیپلز پارٹی کے پاس حکومت بنانے کےلیے نمبرز پورے ہیں؟ ذرائع کے مطابق کمیٹی پیپلزپارٹی کی جانب سے کشمیرمیں حکومت سازی سے متعلق اموردیکھے گی، کمیٹی تمام تر صورتحال پر وزیراعظم کو بریف کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں