لسبیلہ میں مختلف حادثات میں خواتین سمیت 17 افراد زخمی
بیلہ، اوتھل (نمائندہ انتخاب) لسبیلہ میں مختلف حادثات میں خواتین سمیت 17 افراد زخمی، 6 شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر بیلہ کے قریب مین مرکزی شاہراہ پر کراڑو چینکی کے مقام پر نال سے حب جانے والی مسافر وین اور مخالف سمت سے آنے والی پروبکس کار اورمیں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خالد ولد رسول بخش، عبار عالم ولد سید وقار، ناز بی بی، عائشہ، عبدالخالق، گراں ناز، محمد اسلم، عبدالسلام ولد شیر محمد، محمد اسلم ولد نصر اللہ، قادر بخش، غلام حیدر، محمد شفیق ولد دولت خان، ۔ثناءاللہ ولد حبیب اللہ، سمیر ولد عبدالمالک شامل ہیں۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد 4 شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا جبکہ مکران کوسٹل ہائی وے پر زی ٹاپ کے مقام پر گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں DHQ اوتھل منتقل کردیا گیا۔ مرکزی شاہراہ پر ایک اور حادثے میں اوتھل کے قریب سکن کے مقام پر موٹر سائیکل حادثہ میں ایک شخص محمد عالم ولد محمد شریف زخمی ہوگیا جسے مرک 1122سینٹر ٹیارو میں طبی امداد فراہم کی گئی۔


