دالبندین، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دو بھائی شدید زخمی

چاغی(نامہ نگار) دالبندین فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق دو سگے بھائی شدید زخمی تفصیلات کے مطابق دالبندین میں مشرقی بائی پاس شیر چوک پر واقع حجام کی دکان پر صبح سویرے ساڑھے سات بجے نامعلوم م±سلح آفراد نے فائرنگ کرکے بازگز دالبندین کے رہائشی نظر محمد ولد رحمت اللہ قوم محمد حسنی کو شدید شدید زخمی کردیا جنہیں فوری طور پر پرنس فہد ہسپتال لے جایا گیا مگر خون زیادہ بہہ جانے کے سبب وہ جانبر نہ ہو سکا فائرنگ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی جبکہ ایک دوسرے واقع میں لنک بائی پاس روڈ نزد عبد المجید اڈہ کے قریب فائرنگ سے دو بھائی عبداللہ ولد بیبرگ اور نصر اللہ ولد بیبرگ قوم محمد حسنی سکنہ سورگل دالبندین شدید زخمی ہوئے جنہیں پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں ابتدائی طبی امداد دی گئی ہسپتال ذرائع کے مطابق عبداللہ کے بایاں کندھے اور نصر اللہ کے دونوں ٹانگوں پہ گولیاں لگیں ہے شدید زخمی نصر اللہ کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کویٹہ ریفر کر دیا گیا ایس ایچ او دالبندین عبدالوحید بلوچ کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات کے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں تاہم فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نظر محمد محمد حسنی کے قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکا ہے جبکہ دوسرا واقع رقم کے لین دین کی معاملے پر ہوا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں