چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی ویٹی کن سٹی میں مسیحیوں کے روحانی پیشوا سے ملاقات
ویٹی کن (ویب ڈیسک) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ویٹی کن سٹی میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو سے ملاقات کی جس میں بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ویٹی کن سٹی میں ہونے والی ملاقات میں دنیا میں امن، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے، پیغام پاکستان کے پھیلاﺅ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دنیا بھر سے علما، مذہبی اسکالرز اور دیگر مذاہب کے رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ چیئرمین مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے ذریعے دنیا کو امن کی طرف لے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور پر±تشدد رویوں کو ختم کرنے کے ساتھ احترام انسانیت کو عام کرنے کی اہمیت پر بات کی۔ پوپ لیو نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو انٹرفیتھ ہارمنی (بین المذاہب ہم آہنگی) کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، انہوں نے بین المذاہب مکالمے کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے پوپ لیو کو پاکستان کا عظیم نیرٹو اور بیانیہ پیغام پاکستان بھی پیش کیا جس کو انہوں نے سراہا۔ بعد ازاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو پاکستان کی دعوت بھی دی۔


