پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرے دور کے حتمی مذاکرات کا آغاز
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرے دور کے حتمی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کا آغاز استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوا ہے، دونوں ملکوں کے وفود مذاکرات کے لیے مقامی ہوٹل پہنچے ہیں، پاکستانی وفد مشیر قومی سلامتی اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی سربراہی میں ہوٹل پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وفد ملا عبدالحق واثق کی سربراہی میں مقامی ہوٹل پہنچا، مذاکرات ثالثوں کی موجودگی میں ہو رہے ہیں۔ پاکستانی وفد سینئر فوجی، انٹیلی جنس، اور بیوروکریسی کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔
Load/Hide Comments


