اسلام آباد کچہری پر حملے میں ملوث 7 سہولت کار گرفتار، وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے افغان شہری نکلے، سیکورٹی ذرائع

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی کے کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جمعرات کے روز 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے 11 نومبر کو اسلام آباد کی جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں سہولت کاری کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مشتبہ سہولت کاروں کو راولپنڈی کی فوجی کالونی (پیرودھائی کے علاقے) اور ڈھوک کشمیریان سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی ایک کارروائی کی گئی۔ علاوہ ازیں سیکورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے، دہشت گردی کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں کی گئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم سرغنہ خارجی نور ولی محسود نے دیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد افغان شہری تھے، حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نورولی محسود نے دیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد پوری کارووائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے، حملے کی منصوبہ بندی زاہد نامی شخص نے کی، نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری ’جیش الہند‘ کے نام سے قبول کی گئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق خارجی نور ولی محسود (کالعدم ٹی ٹی پی) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اسی لیے حملے کے دوران بنائی گئی وڈیو میں خارجی بار بار جیش الہند کا نام لیتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں