چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کل 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس بلا لیا، اجلاس جمعہ کی نماز سے پہلے ہوگا۔ سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججز کی جانب سے خط لکھے جانے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق کل فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فل کورٹ اجلاس کل نماز جمعہ سے قبل ہوگا، فل کورٹ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم پر بات ہوگی۔ اس سے قبل جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور نے بھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں