خدا کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں، ہمارے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں، فیلڈ مارشل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے والوں کو ا±سی طرح جواب دیا جائے گا جیسا کہ مئی میں دیا تھا، بھارت کے خلاف جنگ میں فتح اللہ کی طرف سے ملی۔ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں تقریب کا انعقاد ہوا جہاں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقریب میں پذیرائی ہوئی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف جس طرح دشمنوں کی تعداد بڑھی تھی تو وہ مٹی بھی ان کی آنکھوں کو بند کر دیتی تھی۔ مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تواللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کوبھی میزائل بنادیتا ہے، اللہ کے حکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔ عاصم منیر نے کہا کہ جس طرح غزوہ احد میں مٹی ڈالنے سے فتح حاصل ہوئی تھی، اس طرح پاکستان کے سپاہیوں نے مقابلہ کیا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللہ کے حکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں اور بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ اللہ کاخاص کرم ہے کہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے، یہ فوج اللہ کی فوج ہے، ہمارے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں۔


