متنازعہ ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی بریت کی درخواست خارج
اسلام آباد (آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے اس کیس پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ہادی علی چٹھہ کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے بریت کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اب اس فیصلے کے بعد ہادی علی چٹھہ کو کیس کا سامنا جاری رکھنا پڑے گا۔ یہ مقدمہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ایک متنازعہ ٹوئٹ سے متعلق ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی ٹوئٹ سے حساس معاملات کو مجروح کیا گیا۔ کیس کی سماعت میں دونوں فریقین کی جانب سے دلائل دیے گئے، تاہم عدالت نے ہادی علی چٹھہ کی بریت کی درخواست منظور نہ کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔
Load/Hide Comments


