ڈیرہ اسماعیل خان میں گشتی موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید، پولیس ذرائع

ژوب (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پنیالہ کے علاقے میں ڈگری کالج کے قریب دہشتگردوں نے سڑک پر آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی، پولیس موبائل کے پہنچنے پر آئی ای ڈی کا دھماکا ہوگیا۔ پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، حملے میں اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد دہشتگرد موقع سے فرار ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں