بلوچستان کے وکلاء کو بین الاقوامی اداروں میں اعلی تعلیم کے حصول کرنے کیلئے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، بار کونسل

کوئٹہ:بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں کہا کہ سانحہ آٹھ اگست کے بعد بلوچستان کے وکلاء کے مزید قانونی تعلیم کیلئے بین الاقوامی اداروں میں اعلی تعلیم کے حصول کرنے کیلئے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ سال بلوچستان حکومت کے تعاون سے 9 وکلاء اعلی تعلیم کے حصول کیلئے بین الاقوامی تعلیمی اداروں بھیجے جا چکے ہیں اس سال بھی دس وکلاء کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے بھیجا جائے گا بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں چیف سیکرٹری بلوچستان کے زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منیر احمد خان کاکڑ شریک ہوئے تھے اس اجلاس بلوچستان کے جن وکلاء کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے منتخب کیا گیا ان میں بلوچستان کے دور دراز پسماندہ علاقے کے وکلاء کی تعداد زیادہ ہے جن میں زمان بلوچ ایڈوکیٹ، زہیر بلوچ ایڈوکیٹ، مقصود جمالی ایڈوکیٹ، انوار الحق کاکڑ ایڈوکیٹ ،امین اللہ نورزئی ایڈوکیٹ، کھومیر رند ایڈوکیٹ، شبیر بلوچ ایڈوکیٹ، عبدالوحید کاکڑ ایڈوکیٹ، عبدالقیوم مینگل ایڈوکیٹ، عبدالباسط بلوچ ایڈوکیٹ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں