اوستہ محمد،غیرت کے نام پر خاتون قتل

اوستہ محمد:بلوچستان کے ضلعی اوستہ محمد میں ایک شخص نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز اوستہ محمد کے علاقے چانڈیو محلہ میں عبدالمجید نامی شخص نے ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسماۃ(س) کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مزید کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں