کوئٹہ میں موبائل انٹر نیٹ ڈیٹا سروس جزوی طور پر معطل، بلوچستان حکومت نے عوامی رد عمل سے بچنے کیلئے رفتار انتہائی سست کردی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں انٹرنیٹ ڈیٹا سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی۔ بلوچستان حکومت کو ماضی میں انٹرنیٹ بندش پر عوامی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اس بار نئی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ مکمل بندش کے بجائے انٹرنیٹ کی رفتار اس قدر کم کر دی گئی ہے کہ سروس عملاً بالکل کام نہیں کر رہی۔ اس حوالے سے شہریوں نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان خصوصاً کوئٹہ میں آئے روز موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی بندش معمول بن گئی ہے، دوسری جانب موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے پیکجز کی مد میں بھاری فیس وصول کی جاتی جبکہ زیادہ تر موبائل انٹر نیٹ ڈیٹا سروس معطل رہتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو نقصان کا سامنا کرنے کیساتھ ان کمپنیوں کے پیکجز کا بھی کوئی فائدہ نہیں، کچھ عرصہ قبل ایک ماہ کیلئے موبائل انٹر نیٹ ڈیٹا سروس کی بندش پر مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ صارفین کو ان کے پیکجز فعال کرکے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا جس پر بھی تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے