افغان حکومت نے افغانستان سے متعلق تہران کے علاقائی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت نے افغانستان سے متعلق تہران کے علاقائی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیاءاحمد تکل نے کہا کہ تہران میں افغانستان سے متعلق علاقائی اجلاس میں افغان حکومت کو مدعو کیا گیا تھا لیکن امارت اسلامیہ اس میں شرکت نہیں کرے گی۔ تکل نے وضاحت کی کہ افغانستان اس وقت موجودہ علاقائی ڈھانچے اور تنظیموں کے ذریعے پڑوسی ممالک کے ساتھ فعال تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ پورے خطے میں افہام و تفہیم اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے موجودہ علاقائی پلیٹ فارمز کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں