آسٹریلیا میں ڈھائی لاکھ ڈالر مالیت کے خام سونے کے ٹکڑے دریافت
کینبراۛجنوبی آسٹریلیا میں دو مزدوروں نے خام سونے کے دو ٹکڑے دریافت کیے ہیں جن کی مالیت ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر ہے۔برینٹ شینن اور ایتھن ویسٹ نامی ان مزدوروں کو یہ ٹکڑے ریاست وکٹوریا میں موجود تارناگلا نامی قصبے سے ملے جہاں سونے کے ذخائر پہلے ہی موجود ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی اس کھوج کو ایک ٹی وی شو اوزی گولڈ ہنٹرز پر دکھایا گیا جو گذشتہ روزنشر ہوا۔ان افراد نے اس علاقے میں کھدائی کی اور میٹل ڈیٹیکٹرز (دھات کی کھوج کے لیے استعمال ہونے والے آلات)کا استعمال کیا۔ایتھن ویسٹ نے بتایا کہ یہ واقعی سب سے اہم کھوج میں سے ایک ہے۔ایک ہی دن میں دو بڑے ٹکڑے حاصل کر لینا حیران کن ہے۔انھوں نے سونے کے یہ دو ٹکڑوں کی کھوج لگائی جن کا ملا کر وزن 3.5 کلو گرام ہے۔ڈسکوری چینل، جہاں یہ پروگرام نشر ہوا، کے مطابق وہ ایسا کچھ ہی گھنٹوں میں ویسٹ کے والد کی مدد سے کرنے میں کامیاب ہوگئے۔


