بھارت کلبھوشن کی نظرِ ثانی اپیل پر بھارتی وکیل کے ذریعے پیروی کا خواہاں

نئی دہلی: بھارت نے پاکستانی عدالت میں را یجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت میں بھارتی وکیل سے ذریعے نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے۔بھارت کے سرکاری خبررساں ادرے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریوستاوا نے کہا کہ بھارت اس معاملے پر سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ کلبھوشن یادیو کو ایک فوجی عدالت سے جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت ہوئی تھی۔رپورٹ میں بھارتی ترجمان کے حوالے سے کہا گیا کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے)کے فیصلے کی روح کے مطابق فری اور فیئر ٹرائل کے لیے ہم نے بھارتی وکیل کے ذریعے کلبھوشن یادیو کی نمائندگی کا کہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلے اہم معاملات حل کرنے ہیں، جیسا کہ کیس کی متعلقہ دستاویزات کی نقول اور بغیر کسی رکاوٹ کے قونصلر رسائی دی جائے۔انوراگ سری وستاوا نے یہ بات ایک آن لائن میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کلبھوشن یادیو تک بلا رکاوٹ رسائی مانگ رہا ہے جسے آئی سی جے کی جانب سے لازم کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں