کیلیفورنیا میں آسمانی بجلی گرنے کے 11ہزار واقعات کے نتیجے میں لگی آگ سے تباہی
امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں 72 گھنٹے میں آسمانی بجلی گرنے کے تقریباً 11 ہزار واقعات کے نتیجے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر جبکہ 5 ہلاک ہوگئے۔
شمالی کیلیفورنیا میں لگی آگ نے سان فرانسسکو کے قریب موجود 1250 مربع کلومیٹر پر موجود سبزہ، دیہی علاقوں اور گھنے جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا۔
اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق آگ کے نتیجے میں گھروں سمیت 175 مقامات تباہ ہوچکے ہیں جبکہ مزید 50 ہزار کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ آگ بجھانے کے عمل کے دوران 33 شہری اور فائر فائٹرز زخمی ہوگئے۔
Load/Hide Comments


