حیات بلوچ کا قتل، بی ایس او نے خاران میں احتجاجی کیمپ قائم کردیا
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے آج بی ایس او کے زیراہتمام آج حیات بلوچ کو انصاف فراہمی مہم کے سلسلے میں خاران میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا جسمیں بی ایس او و بی این پی کے کارکنوں کے کثر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مہم کا سلسلہ بلوچستان بھر میں جاری رہے گا بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس او کے جانب سے حیات بلوچ کو انصاف فراہمی مہم کے احتجاج کے اعلان پر مختلف طریقوں سے زیر کرنیکا سلسلہ شروع کردی گئی یے بی ایس او کے خلاف طاقت کے استعمال و کارکنوں کو زہنی ٹارچر کرنے کے سلسلے کا مقصد جمہوری و سیاسی جدوجہد کو کمزور کرنا ہے انہوں نے مزید کہا بی ایس او روز اول سے طاقت کے استعمال و تشدد کے پالیسی کی خلاف رہی ہے بی ایس او بلوچ قومی شعور کے بنیاد پر نوجوانوں کو منظم و متحد کررہی یے لیکن منفی ہتھکنڈوں کا مقصد کارکنوں کو خوف زدہ کرنا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا حیات بلوچ کو بے دردی سے شہید کرنے کا واقعہ پہلا بلوچ دشمنی کا واقعہ نہیں ایسے واقعات کے پیچھے منظم بلوچ دشمن نفرت انگیز زہنیت ہے ایک فرد کو عدالت میں پیش کرنے سے ایسے واقعات کا روک تھام ناممکن حیات بلوچ کے شہادت کے واقعہ پر اعلی عدالتی کمیشن تشکیل دی جائے بی ایس او کا احتجاجی شیڈول بلوچستان بھر میں جاری ریے گا۔


