نوشکی مل کے قریب صرف گاڑی الٹنے سے 10افراد زخمی 4,کی حالت تشویشناک
نوشکی:نوشکی مل کے قریب صرف گاڑی الٹنے سے 10 افراد زخمی 4 کی حالت تشویشناک، گاڑی میں 16 افراد سوار تھے ، جن کو انسانی سمگلنگ کیا جارہا تھا تفصیلات کیمطابق کوئٹہ تفتان این 40 آرسی ڈی شاہراہ پر انسانی سمگلروں کا گاڑی نوشکی کے علاقہ مل میں تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، گاڑی میں 16 افراد سوار تھے ، حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن کو سول ہسپتال نوشکی پہنچایا گیا ، زخمیوں کا تعلق آزاد کشمیر اور پنجاب سے بتایا جارہاہے جو نوشکی کے راستے ایران جانا چاہتے تھے زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک تھی جنہیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا ، ایم ایس سول ہسپتال نوشکی ڈاکٹر ظفر مینگل سمیت دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف نے ابتدائی طبی امداد دیدی ، تحصیلدار نوشکی امتیاز بلوچ سول ہسپتال نوشکی پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی ، لیویز فورس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے، باقی تمام افراد کو لیویز فورس نے اپنے تحویل میں لیکرلیویز تھانہ میں بند کردی۔


