نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت ایک روپے 79 پیسے بڑھا دی، اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی مہنگی کرتے ہوئے یکم جنوری سے فی یونٹ بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے بڑھا دی۔ نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے۔ اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا۔ اس وقت ملک میں نافذالعمل فی یونٹ بجلی کے اوسط بنیادی نرخ 31 روپے 59 پیسے ہیں۔ دوسری جانب نیپرا نے فی یونٹ بجلی93 پیسے سستی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ نیپرا نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا کہ بجلی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف ملے گا جبکہ لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
Load/Hide Comments


