منوڑا میں کشتی کو حادثہ ، 10 افراد ڈوب گئے، 6 کو ریسکیو کرلیا گیا، 4 کی تلاش جاری
کراچی (ویب ڈیسک) منوڑا کے سمندر میں کشتی حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 10 افراد ڈوب گئے تاہم 6 کو زندہ نکال لیا گیا اور 4 افراد لاپتہ ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا بروقت کارروائی کے نتیجے میں 6 افراد کو سمندر سے زندہ نکال لیا گیا جبکہ 4 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اضافی ٹیمیں اور کشتیاں موقع پر روانہ کی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


