نصیر آباد, مسلح افراد کے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
نصیرآباد: نصیر آباد کے علاقے تحصیل چھتر کے علاقے فلیجی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود بانڑی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص اللہ ڈنہ کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے وجہ پرانی دشمنی بتایا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


