سلیکٹڈ حکمران حکومت کسی بھی غیر اخلاقی حرکت سے باز رہیں، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران حکومت کسی بھی غیر اخلاقی حرکت سے باز رہیں، مریم نواز کی نیب میں ایک پیشی سے سلیکٹیڈ حکومت کی بنیادیں ہل گئیں، خود نواز شریف آ گیا تو کمزور حکومت زمین بوس ہو جائے گی ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوویڈ19کی وجہ سے پوری دنیا ہسپتال بند تھے جس کی وجہ سے نواز شریف کی رپورٹس میں غیر معمولی تا خیر ہو ئی حالات معمول پر آتے ہی میاں نوا شریفاپنا علاج مکمل کروانے کے بعد ا پنے معالج کی ہدائت پر عمل کر تے ہو ئے وطن واپس آ جا ئیںگے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پریشان نہ ہو ان کی وطن واپسی حکو مت زیادہ پریشان ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہو نے والی منہ توڑمہنگائی نے غریب عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ملک بھر میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ،تا جر برادری پریشان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں ایک روپے ترقیاتی کام نہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پنجاب کا بیزار اعلی ہمارے دورے حکومت کے شروع کیے گئے منصو بوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا عملی طور پر کچھ نہیں کر رہا ہے ،پنجاب میں رشوت کا ریٹ200فیصد بڑھا میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں