پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہوسکتی، علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی سے متعلق باتیں من گھڑت ہیں، پارٹی نے ان کے خلاف کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے گزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہوسکتی، علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، ہماری ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔ واضح رہے علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبولیت کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نہیں نکال پارہے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا استعمال ہورہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں