سازش کے تحت بلوچوں اور سندھیوں کواقلیت میںتبدیل کیاجارہاہے،ڈاکٹر حئی بلوچ
حیدرآبادۛ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے عوامی تحریک کے مرکزی آفس پارٹی کے سینئر نائب صدر عبدالقادر رانٹو، مرکزی جنرل سیکریٹری نور احمد کاتیار، ایڈوکیٹ سجاد ،مہران سندھی سے ملاقات کی، اس دوران ملکی باالخصوص سندھ اور بلوچستان کی سیاسی وسماجی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی، رہنماؤںنے وفاق کی جانب سے کراچی کمیٹی کے قیام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وفاق کا یہ فیصلہ صوبائی خود مختیاری پر حملہ ہے، اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کے مسائل پر مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے اس سلسلے میں سندھ، بلوچستان اور سرائیکی سیاسی قائدین سے رابطہ کیاجائے، عبدالحئی بلوچ نے کہاکہ گذشتہ73سال سے ایک مخصوص ٹولہ سندھ پر قابض ہے سندھ اور بلوچستان کے وسائل کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا جارہاہے بلوچستان کو بلوچوں کے لئے نو گو ایریا بنادیا گیا ہے بلوچ نوجوانوں کو قتل کیاجارہاہے عالمی اور ملکی سازش کے تحت بلوچوں اور سندھیوں کو ان کے اپنے علاقوں میں اقلیت میںتبدیل کیاجارہاہے، انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کراچی کمیٹی میں شامل ہوکر عملاً کراچی کو وفاق کے حوالے کردیاپی پی سندھ کے وسائل کا تحفظ کرنے کے بجائے سندھ دشمن قوتوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے ۔


