اسرائیلی حکومت پاکستان کو قابل اعتماد نہیں سمجھتی، بھارت میں تعینات اسرائیل کے سفیر کا بیان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریوِن عزر نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت پاکستان کو قابل اعتماد پلیئر نہیں سمجھتی۔ ریوِن عزر نے کہا کہ امریکا نے اپنی وجوہات کی بنا پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی معاونت کی خدمات حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ماضی میں بھی دیکھا ہے کہ امریکا نے کس طرح قطر اور ترکیہ کو حماس سے معاہدے کے لیے استعمال کیا، تاہم اسرائیل کے لیے یہ بات اہم ہے کہ وہ جو نتائج دیکھنا چاہتا ہے اس کے لیے امریکا کے ساتھ ہم آہنگ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں