کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ہزارہ برادری کا واقعے کیخلاف دھرنا

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ متعلقہ علاقے کے ایس ایچ او خیر محمد سمالانی نے بتایا کہ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد زرنج (لوڈر) رکشے میں خریداری کے لیے سبزی منڈی جا رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ہزار گنجی سبزی منڈی کے قریب پہنچے۔ ایس ایچ او سمالانی کا کہنا تھا کہ حملے میں رکشے میں سوار 2 افراد ہلاک، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغآز کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے ہزارہ ٹاﺅن کے قریب مغربی بائی پاس کو بند کر کے احتجاج شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں