مولانافضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان آج نیب میں پیش ہو نگے
پشاورۛسابق کمشنر افغان مہاجرین او رجے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان آج نیب خیبر پختونخوا میں پیش ہو نگے نیب خیبر پختونخوا نے انہیں پچیس اگست کو طلب کیا ہے ضیاء الرحمان پر غیر قانونی بھرتیوں ، آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔ ضیاء الرحمان کی خدمات حال ہی میںسندھ حکومت نے صوبائی حکومت کے حوالے کیا ہے سندھ حکومت نے انہیں ڈپٹی کمشنر سنٹرل کراچی تعینات کیا تھا جس پر مختلف سیاسی پارٹیوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ضیاء الرحمان کمشنر افغان مہاجرین سمیت مختلف عہدوں پرخدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔
Load/Hide Comments


