مولانا عبدالغفور حیدری کی سینٹ میں براہوئی زبان میں بات کرنے کی کوشش، چیئرمین نے روک دیا
اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر عبدالغفور حیدری کو براہوئی زبان میں بات کرنے سے روک دیا۔ پیر کو سینیٹر عبدالغفور حیدری نے ایوان میں براہوئی بولنے کی متعدد بار کوشش کی جس پر چیئرمین سینیٹ کی جانب سے مائک آف کرنے کی تنبیہ کی گئی ۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ آپ خود ڈپٹی چیئرمین رہے ہیں رولز کو بخوبی جانتے ہیں۔ عبد الغفور حیدری نے کہاکہ اگر کسی کو اردو زبان نہ آتی ہو تو کیا کرے چیئر مین سینٹ نے کہاکہ اگر کسی کو اردو نہ آتی ہو تو سیکھ کر آئے
Load/Hide Comments


