میڈیا کو گمراہ کیا گیا ہے کہ میرے ساتھ کوئی بدتمیزی ہوئی ہے، شہلا رضا

کراچی :صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا ہے کہ میڈیا کو گمراہ کیا گیا ہے کہ میرے ساتھ کوئی بدتمیزی ہوئی ہے، اس قسم کی بے وقوفانہ میڈیا مہم سے میں گھبرانے والی نہں نہ ہی ، میرا تعلق عوام سے توڑا جاسکتا ہے۔پیر کو سندھ اسمبلی میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر رین ایمرجنسی بورڈز بنائے گئے ہیں،ضلع وسطی اس حوالے سے میری زمہ داری ہے۔جن علاقوں میں بارش کا پانی جمع تھا وہ نکلوادیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں