انطالیہ میں اہم ترین سفارتی بیٹھک، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا علاقائی امن اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

انطالیہ (آن لائن) پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق اورباہمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور ہم آہنگی مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انطالیہ میں اہم ترین سفارتی بیٹھک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان کے مطابق انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر چار ملکی مشاورتی اجلاس میں اسحاق ڈار کی شرکت ہوئی۔اس موقع پر پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا علاقائی امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ کی ملاقات میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو ناگزیر قرار دے دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق چاروں ممالک نے باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور ہم آہنگی مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا اور اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ کی تیسری مشاورتی ملاقات میں علاقائی چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں