ایران سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، امریکی ایڈونس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، جڑواں شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع کے مطابق امریکی ایڈوانس ٹیم ایران سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے سے قبل پاکستان پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کےلئے غیر ملکی وفود کی ایڈوانس ٹیمیں اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے، اہم شاہراہوں پر پولیس نے اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ اسلام آباد میں ریڈزون اور کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔ میٹرو سروس معطل کردی گئی، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی عائد۔
Load/Hide Comments


