ڈیرہ مرادجمالی، بجلی کے ٹرانسفارمر کیساتھ نصب بم پھٹ گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس
کوئٹہ (این این آئی) ڈیرہ مرادجمالی میں دھماکے سے ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ مراد جمالی میں صوبائی وزیر میر صادق عمران کی رہائش گاہ کے پچھلے حصے میں نصب بجلی کے ٹرانسفارمر کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد بم نصب کرکے فرار ہوگئے، بم زردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


