سینیٹ،ایف بی آر کے ٹیکس دہندگان یونٹس کی کوئٹہ سے کراچی اور پشاور سے اسلام آباد منتقلی کیخلاف قرار داد منظور
کوئٹہ:سینیٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس دہندگان یونٹس کی کوئٹہ سے کراچی اور پشاور سے اسلام آباد منتقلی کیخلاف قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی۔گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس دہندگان یونٹس کی کوئٹہ سے کراچی اور پشاور سے اسلام آباد منتقلی کیخلاف قرار داد سینیٹ میں جمع کرادی قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر بڑی تعداد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس دہندگان یونٹس کی کوئٹہ سے کراچی اور پشاور سے اسلام آباد منتقلی کے فیصلے کو واپس لیں کیونکہ ایسے فیصلے ریونیو کے اہداف کو متاثر کرسکتا ہے بلکہ بزنس کمیونٹی ٹیکس پریکٹیشنرز صوبے کے لوگوں میں مایوسی پھیلے گی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان تجویز کرتی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد اس طرح کے اقدامات سے گریز کریں بعد ازان ایوان بالا میں قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لیااس موقع پر سینیٹرمنظور احمد کاکڑ نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی ریونیو میں اہم کردار ہوتا ہے ایسی صورتحال میں عوام کو سہولیات دینے کی بجائے انہیں مشکلات سے د چار کرنا ریونیو پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔


