بحری ناکہ بندی کی وجہ سے ایران میں پیٹرول کی قلت ہونے والی ہے، امریکی وزیر خزانہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں پیٹرول کی قلت ہونے والی ہے، امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے والی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی بحری ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کی تیل پیدا کرنے کی صنعت بند ہو رہی ہے اور ’جلد ہی تیل نکالنے کا عمل رک جائے گا۔‘ امریکی وزیر خزانہ کے مطابق اس کے بعد ’ایران میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو جائے گی۔‘ ایکس پوسٹ میں سکاٹ بیسنٹ نے یہ بھی لکھا کہ پاسداران انقلاب کے جو رہنما بچ گئے ہیں وہ اس وقت پھنس چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


