مستونگ، درینگڑھ میں نامعلوم مسلح افراد کا تھانے پر حملہ، تھانے کو نذر آتش کردیا گیا

کوئٹہ(این این آئی) ضلع مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افرادکا تھانے پر حملہ ، تھانے کو نذر آتش کردیا گیا ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کو مستونگ کے علاقے دینگڑھ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر دھاوا بول دیا اس دوران انہوں نے تھانے کی عمارت کو نذر آتش کردیا اور فرار ہوگئے ۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے حملہ آوروںکی تلاش شر وع کردی مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں