جنگ کے بعد اب تک 6500 سے زائد غداروں اور جاسوسوں کو گرفتار کیا جاچکا، ایرانی پولیس چیف

تہران (این این آئی) ایران کے پولیس چیف احمد رضا رادان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 6 ہزار 500 سے زائد غداروں اور جاسوسوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق احمد رضا رادان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد پر دشمن کے ساتھ تعاون، حساس معلومات فراہم کرنے اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ ایرانی حکام اس سے قبل بھی متعدد افراد کی گرفتاریوں کا اعلان کرچکے ہیں، جن پر اسرائیل اور دیگر غیر ملکی اداروں کیلئے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں