گلگت بلتستان میں سنگل لارجسٹ پارٹی حکومت بنائے گی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اتفاق کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ، دونوں رہنماو¿ں نے اتفاق کیا ہے کہ گلگت میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے رابطہ کیا اور گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔ بلاول بھٹو اوراسحاق ڈار نے اتفاق کیا کہ گلگت میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے امور پر دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں نے ساتھ بیٹھنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں