مظفر آباد کے قریب فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام افراد شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پ ر) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری بھی تشکیل دے دیا گیا ہے، جو تکنیکی خرابی اور دیگر ممکنہ عوامل کا جائزہ لے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
Load/Hide Comments


