شہید نواب بگٹی نے اپنے قول اور بلوچی ننگ کے دفاع میں جان کی قربانی دی،بی ایس او کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ بلوچستان میں بی ایس او سرکل میں شہید نواب اکبر بگٹی کے برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے یو او بی سرکل میں شہید کی تصویر کے زیر صدارت اور ڈپٹی آرگنائزر نزیر بلوچ کے قیادتِ میں شہید نواب اکبر بگٹی کے برسی پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ تھے۔ ریفرنس میں صمند بلوچ ناصر بلوچ شکور بلوچ بابا بلوچ گوادر زون کے ممبران جام سلماناور جاوید دشتی اور دیگر سینیئر ممبران و طلباء نے شرکت کی
تعزیتی ریفرنس میں شہید نواب اکبر خان بگٹی کو خراج عقیدت و خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شہید نواب اکبر بگٹی کی زندگی سیاست قومی جہد کردار اور قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی
ریفرنس میں کہا ھیا کہ شہید نواب بگٹی اصولوں کے پکے انسان تھے انہوں نے کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی اور ظالم کے خلاف سے شہادت کو ترجیح دی جو آج بلوچ قوم سمیت دنیا بھر میں اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے مظلوم اقوام کیلئے ایک مشعل راہ ہے۔ شہید نواب اکبر اپنے قول اور بلوچی ننگ کے دفاع میں جام شہادت نوش کیا۔ شہید اکبر خان بگٹی اور دیگر شہداء کے شہادت کے واسطے اور شہید نواب اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ظالم کے سامنے کبھی نہیں جھکناہے اتحاد جدوجھد آخری فتح تک کا نعرے کے ساتھ اپنے وجود اور تشخص کو برقرار رکھنا قومی فکر و فلسفہ کو آگے بڑھانا ہوگا


