کلی شدائزئی اڑک، کوئٹہ میں عالمی یومِ ماحولیات کا دن منایا گیا

ا

کوئٹہ، 10 جون 2026: انسٹیٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اسٹڈیز اینڈ پریکٹسز (IDSP) نے پاکستان پاورٹی الیوی ایشن فنڈ (PPAF) کے مالی تعاون سے کلی شدائزئی، اُرک، کوئٹہ میں عالمی یومِ ماحولیات منایا۔

اس موقع پر آئی ڈی ایس پی نے کمیونٹی فزیکل انفراسٹرکچر (CPI) اقدام کے تحت بحال کیے گئے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں کلی شدائزئی کے عمائدین، طلبہ، اساتذہ، مقامی رہائشیوں اور ڈاکٹر قرت العین بختیاری کی قیادت میں آئی ڈی ایس پی کی ٹیم نے شرکت کی۔

عالمی یومِ ماحولیات کی تقریبات کے سلسلے میں شجرکاری مہم کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کے دوران اسکول کے احاطے اور گردونواح میں پودے لگائے گئے۔ طلبہ، اساتذہ اور کمیونٹی اراکین کے لیے ماحول کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، صفائی ستھرائی اور شجرکاری کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی سیشنز اور لیکچرز کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قرت العین بختیاری نے اس بات پر زور دیا کہ قدرتی وسائل کے تحفظ، ماحولیاتی پائیداری کے فروغ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی میں کمیونٹیز کا کردار نہایت اہم ہے۔

کمیونٹی کے عمائدین نے تعلیم اور صاف پینے کے پانی تک رسائی بہتر بنانے کے لیے پی پی اے ایف اور آئی ڈی ایس پی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے عوامی انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال اور ماحول کے تحفظ میں کمیونٹی کی فعال شرکت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

تقریب کے اختتام پر طلبہ، اساتذہ اور کمیونٹی اراکین نے اپنے علاقے کو صاف رکھنے، زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے عملی کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ تقریب مقامی کمیونٹیز اور ترقیاتی شراکت داروں کے اس مضبوط عزم کی عکاس تھی کہ بلوچستان میں پائیدار ترقی اور ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں