فورسز کا شعبان میں مشترکہ آپریشن، تازہ کارروائیوں میں مزید 9 دہشتگرد ہلاک، سیکورٹی ذرائع
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے شعبان میں فوج، ایف سی اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن جاری۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی تازہ کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، دہشتگردوں کو ہوائی و زمینی ایکشنز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق شعبان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی ہے جبکہ 5 جولائی سے اب تک مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر88 خارجی مارے جاچکے ہیں۔
Load/Hide Comments


